وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ، تناسب معتدل سطح پر رہا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:24

اسلام آباد۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پولن کی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب معتدل سطح پر رہا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 82  سے کم ہو کر 72 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 41  فی مکعب میٹر تھی۔ اس کے علاوہ گھاس کے پولن  کی مقدار 08  فی مکعب میٹر جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام اور دیگر پولن کی مقدار 23 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں