اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار،631 کلوگرام چرس برآمد

جمعہ 22 اکتوبر 2021 17:30

اسلام آباد۔22اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) :اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)اور متعلقہ اداروں نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو  گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف بلوچستان  نے متعلقہ اداروں کے ہمراہ کارروائی کے دوران  حب کے علاقہ  بائی پاس کے قریب دوران تلاشی آئل ٹینکر سے 631  کلوگرام  چرس برآمد کرکے پشین کے رہائشی2ملزمان کو  گرفتار کر لیا۔

  لی۔ ملزمان  منشیات کوئٹہ سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو  آئل ٹینکر کے مختلف حصوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments