آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے فیض آباد کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا

شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ، آئی جی اسلام آباد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے فیض آباد کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ جمعہ کو ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر و دیگر سینئر افسران بھی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈیوٹی پر مامور افسران و جوان سے ملاقات کی۔ آئی جی نے کہاکہ شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں ،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments