وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا مقامی صنعت کو ریلیف دینے کا اعلان

چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو 50 ملین روپے تک فیس کی چھوٹ دی جائے گی، اعلامیہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے افراط زر کے باعث مقامی صنعت کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے مقامی صنعت کو ریلیف دینے سے متعلق اہم اعلامیہ جاری کے مطابق چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو 50 ملین روپے تک فیس کی چھوٹ دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مارکنگ فیس کی ادائیگی میں چھوٹ کی منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق 50 ملین روپے تک ٹرن اوور والے اداروں کو مارکنگ فیس ادائیگی سے چھوٹ دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق 1500 سے زائد رجسٹرڈ صنعتوں کی مارکنگ فیس میں کمی کی سہولت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں