ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت نے بھی خبر دار کر دیا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے بھی خبر دار کر دیا میڈیا رپورٹ کے مطابق این آئی ایچ نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریبا تمام علاقوں میں موجود ہے۔اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ مزید 174 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 477 افراد ڈینگی کے وار سے متاثر ہوئے۔ صرف لاہور میں 350 سے زائد افراد بیمار ہوئے۔راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتقریبا 200 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں میں 399 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔کراچی کے جناح ہسپتال میں ایک ہفتے میں ڈینگی کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments