احتجاجی مارچ سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے پولیس کی 30ہزار نفری طلب

وزارتِ داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کیلئے تینوں سیکریٹریز کو مراسلے بھجوا دیئے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو مظاہرین سے ہر صورت محفوظ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین صوبوں سے پولیس کی 30ہزار نفری طلب کر لی ،۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم جماعت کے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہنگامی اقدامات کر لیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کو احتجاجیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور کے پی سے پولیس کے 30 ہزار جوان مانگے گئے ہیں۔پنجاب، کے پی اور کشمیر سے 10، 10 ہزار جوان و افسران طلب کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب، کے پی اور کشمیر سے آنے والے پولیس اہلکاروں کی نفری کے ساتھ دنگے فساد سے نمٹنے کا سامان بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے نفری اسلام آباد پہنچانے کے لیے تینوں سیکریٹریز کو مراسلے بھجوا دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments