امریکی قونصلیٹ جنرل کا وزیراعظم آفس کا دورہ،عثمان ڈار سے ملاقات

امریکی قونصلیٹ جنرل کی کامیاب جوان پروگرام میں تعاون کی پیشکش

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) کامیاب جوان پروگرام میں غیر ملکی اداروں اور سفیروں کی دلچسپی بڑھنے لگی۔ورلڈ بینک اور یورپی یونین حکام کے بعد امریکی قونصلیٹ جنرل نے بھی وزیراعظم آفس کا دورہ کیا ہے اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے ملاقات کی ہے ،کامیاب جوان پروگرام کیلئے یو ایس ایڈ کے ذریعے ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان ڈار نے امریکی قونصلیٹ جنرل کو قرض کے تازہ اعدادوشمار پر بریفنگ دی اور پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے فارمولے سے بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی قونصلیٹ جنرل منصوبے میں میرٹ اور شفافیت نے بہت حد تک متاثر کیا ہے، ہم منصوبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہشمند ہیں، ایسے لانگ ٹرم منصوبے 5 سے 10 سال میں معاشی اثرات ظاہر کریں گے،نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی قابل تعریف ہے، پاک امریکہ مشترکہ تعاون کے نتیجے میں نوجوانوں کو مزید مواقع دئیے جا سکتے ہیں، اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت کی فراہمی ترجیح ہے، کامیاب جوان لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار تسلی بخش ہیں، کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کی ذاتی توجہ کا مرکز ہے،پاکستان میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،پاک امریکہ باہمی اشتراک سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے دروازے کھولے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں