26 اکتوبر فیض آباد دھرنے کا فیصلہ حتمی ہے اور پر امن ہو گا ۔ اجمل بلوچ

آئی ایم ایف کے اشارے پر تاجروں کو دیوار سے لگا دیا گیا ۔ شاہد غفور پراچہ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے تاجروں کے 26 اکتوبر کے دھرنے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کے ہمارے دھرنے کا فیصلہ ایک ماہ قبل ایف بی آر کے سامنے ہوا تھا ۔اور اب بھی 26 اکتوبر کو تاجر فیض آباد میں دھرنا دیں گے۔ جو کے پرامن ہو گا۔

ان کے ہمراہ انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ ،راولپنڈی ینٹ کے صدر شیخ حفیظ ، ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری خالد چوہدری ، فرنیچر اسیوسی ایشن کے عہدہداران ، فریش ملک اسیوسی ایشن کے صدر مظفر ہاشمی اور ریسٹورنٹ اسیوسی ایشن کے صدر حاجی فاروق جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز ،کراچی کمپنی کے نائب صدر شاہد عباسی ، سردار ثاقب ،ڈپٹی سیکرٹری آل پاکستان انجمن تاجران چوہدری عرفان ،فنانس سیکرٹری محبوب احمد خان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کے ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے کاروبار تباہ کرنے بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ٹیکس آرڑینس موت کے پروانہ کی حثیت رکھتا ہے ۔چھوٹیچھوٹے اور گلی محلے کے دکانداروں کو کو جبری رجسٹریشن کے نوٹس مل رہے ہیں ۔جب کے آئی ایم ایف سے مذاکرات ناکام ہو گہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کے مہنگائی کے ذمہ دار تاجر نہیں ہو سکتے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ گورنر سٹیٹ بینک کے اپنے غیر ملکی آقاں کے اشارے سے کیا ہے ۔

پیٹرول گیس بجلی کے نرخوں میں اضافہ حکومت نے خود کیا ہے ۔ پھر مہنگائی کا ذمہ دار تاجر کیسے ہو سکتا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کے 26 اکتوبر کو فیض آباد میں ہر صورت دھرنا ہو گا۔ آل پاکستان انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ اور سیکرٹری خالد چوہدری نے کہا کے پہلے کرونا نے کاروبار تباہ کیے اب ایف بی آر والے کرنا چاہ رہے ہیں جبکے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوام کو حکومت جواب دے ہے ۔ بیوروکریٹ بعد میں نظر بھی نہ آئیں گے۔ تاجر انکم ٹیکسس دیتے ہیں لیکن سیلز ٹیکس نہ دینا ہے اور نہ ہی ایف بی آر کے اجنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کے پنجاب بھر اور راولپنڈی کے تاجر 26 اکتوبر کو فیض آباد میں ہر صورت دھرنا دیں گے۔ اس موقع پر ظاہر عباسی ،افتخار عباسی ،آصف محمود سید الطاف حسین شاہ اختر عباسی راجہ حسن اختر ، تماس بٹ ،حاجی محبوب خان ،مہتاب عباسی اور وقار عباسی بھی موجود تھے آخر میں قائدین نے تجویز کیا کے حکومت کسی ممبر قومی اسمبلی کو وزیر خزانہ بنائے اور چھوٹے تاجروں کے لیے فکس ٹیکس متعارف کرائی. 23-10-21/--171 #h# }خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے رہائی مل گئی ٪سیکڑوں جیالوں کا شاندار استقبال. ڈھولک کی تھاپ پر رقص ،نعرے بازی ،خورشید شاہ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور #/h# ئ*سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پچیس ماہ بعد قیدو بند کی صعوبتوں سے رہائی مل گئی ،جیل سے ضمانت پر رہا ،سیکڑوں جیالوں کا شاندار استقبال. ڈھولک کی تھاپ پر رقص ،نعرے بازی ،خورشید شاہ کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیدخورشید احمدشاہ کو پچیس ماہ بعد جیل اور نیب کی قید سے رہائی مل گئی ہے انہیں سکھر سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا ہے ان کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر جمع سیکڑوں کی تعداد میں جیا لوں نے شاندار استقبال کیا انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی کی جیالے اس موقع پر خورشید شاہ کی رہائی کی خوشی میں ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے رہے خورشیدشاہ نے اس موقع پر جیالوں کے نعروں کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا پیپلزپارٹی رہنما کو گاڑیوں کے بڑے جلوس میں ان کی رہائش گاہ کی طرف لے جایا گیا اس سے قبل خورشید شاہ کو آج صبح سکھر کی احتساب عدالت لے جایا گیا تھا جہاں پر انہوں نے اہنے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر دستخط کیے تھے جس کے بد انہیں واپس جیل لایا گیا جہاں سے اب ان کو رہا کردیا گیا یے سپریم کورٹ نے دوروز قبل ان کی نیب کی جانب سے ایک ارب تئس کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس میں ضمانت منظور کی تھی تاہم احتساب عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ کے آرڈر کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی میں ایک دن کی تاخیر ہوئی واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

#

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں