شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے فلمائے گئے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے فلمائے گئے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فیض آباد میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہریوں سے نہ صرف عزت و احترام سے پیش آرہے ہیں بلکہ خواتین بچوں اور نابینا افراد کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں ،آئی جی اسلام قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے ان جوانوں کو شاباش اورانعامات کا اعلان کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور تمام افسران وجوانوں کو شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو اور ان کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ایسا اقدام سے ناصرف ہماری لوگوں کے دلوں میں عزت پیدا ہوگئی بلکہ محکمہ پولیس کا نام بھی روشن ہوگا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں