بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے عظیم اور تاریخی جدوجہد کی، نفیسہ شاہ

مادر جمہوریت نے اپنی جدوجہد سے عوام کو حق اور سچ کی راہ سے پیچھے نہ ہٹنے کا پیغام دیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما کی گفتگو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے عظیم اور تاریخی جدوجہد کی۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو کو انکی دسویں برسی کے موقعے پر سلام اور بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے عظیم اور تاریخی جدوجہد کی۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے کٹھن مشکلاتوں کے باوجود اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا بلکہ آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑی رہیں، آمریت کے خلاف مظاہرو کے دوران مادر جمہوریت کی آواز کو دبانے کے لئے ریاستی مشینری کا استعمال کرکے تشدد کا نشانہ تک بنایا گیا، مادر جمہوریت نے ملک میں جمہوریت کی بحالی آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا پورا خاندان تک قربان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مادر جمہوریت کی اس عظیم قربانی کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، مادر جمہوریت نے اپنی جدوجہد سے عوام کو حق اور سچ کی راہ سے پیچھے نہ ہٹنے کا پیغام دیا، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی بے مثال قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، بیگم نصرت بھٹو کے تمام رہنماء اصول تمام جیالوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں