اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای 12 میں معاوضہ دیئے بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روک دیا

چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،مزید سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی

پیر 25 اکتوبر 2021 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12 میں معاوضہ دیے بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روک دیا ۔عدالت نے سی ڈی اے کو سیکٹر ای 12 میں آپریشن روکنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متاثرین کے وکیل کاشف ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اس عدالت نے متاثرین کے معاوضے ادا کرنے کا پہلے بھی حکم دیا۔سی ڈی اے نے عدالت عالیہ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔دوسری جانب سی ڈی اے متاثرین کو بغیر معاوضوں کے بیدخل کررہا ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں