اسلام آباد: ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2992 ہوگئی

پیر 25 اکتوبر 2021 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2992 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام ا?باد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام ا?باد کے 125 شہری میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 نئے ڈینگی کیسسز سامنے ا?ئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1774 ہوگئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کی67 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1218 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں