پاکستانی جیت کا جشن سرینگر میں بھی منایا جارہا ہے،مشعال ملک

بھارت کو عبرتناک شکست کئی سالوں تک اسے یاد رہے گی،بیان

پیر 25 اکتوبر 2021 19:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جوکئی سالوں تک اسے یاد رہے گی۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ہے،پاکستانی جیت کا جشن سرینگر میں بھی منایا جارہا ہے۔

بھارت کو پاکستانی ٹیم کی جانب سے عبرتناک شکست کئی سالوں تک اسے یاد رہے گی۔واضح رہے کے پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ ا?غاز کیا اور بھارتی باو?لرز کی درگت بنادی۔کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سمائ ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments