اسلام آباد ہائیکورٹ ،ایم این اے محسن داوڑ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پروزارت داخلہ اور کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل سے جواب طلب

پیر 25 اکتوبر 2021 17:54

اسلام آباد۔25اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نےایم این اے محسن داوڑ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پروزارت داخلہ اور کابینہ کی کمیٹی برائے ای سی ایل سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سماعت کے دوران درخواست گزار محسن داوڑ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں