بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے، مولانا عبد الغفور حیدری

ہمارا پنڈی والوں سے رابطہ نہیں ہم چاہتے ہیں وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 25 اکتوبر 2021 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سب کو اپنی پتلونیں ٹائٹ کرنی چائیے۔

(جاری ہے)

سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ تحریک لبیک کے مطالبات درست ہیں ،حکومت کو پہلے ہی مان لینی چائیے تھے۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ حکومت چاہتی تھی کہ یہ مشتعل ہوں اور ہم کارروائی کریں۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ پنڈی والوں نے بلوچستان میں کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہمارا پنڈی والوں سے رابطہ نہیں ہم چاہتے ہیں وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں