وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرہ رہائشی کے احتجاج کا نوٹس لے لیا

پیر 25 اکتوبر 2021 23:52

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے دیامر بھاشا ڈیم سے متاثر رہائشی کے خاندان کے ہمراہ احتجاج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دیامر انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کے نقصانات کا مروجہ ضابطہ کار اور قانون کے مطابق فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا ہے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی خالد خورشید نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندان کے نقصانات کا ازالہ یقینی بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں