مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ

جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلق سروس کی برآمدات 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی

منگل 26 اکتوبر 2021 23:01

مالی سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں سالانہ 42 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سے متعلق سروس کی برآمدات 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی جو گزشتہ سال اس عرصے میں 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔

(جاری ہے)

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ان کی لگن اور کوششوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی دیکھ کر میں پٴْرامید ہوں کہ ہم مالی سال 22-2021 میں آئی ٹی کی برآمدات کا ہدف حاصل کر لیں گے۔پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں مالی سال 2021 میں 47.4 فیصد نمو دیکھی گئی تھی اور یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ٹی کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے سال 22-2021 کے بجٹ میں ٹیکسز اور برآمدات کے مرحلے میں متعدد مراعات فراہم کی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں