27اکتوبرکو پاکستانی و کشمیری یوم سیاہ منا کر بھارت کے خلاف بڑا ریفرنڈم کرتے ہیں،شہریار آفریدی

حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر قوم کی آواز پوری دنیا تک پہنچانے کی اہم ذمہ داری پوری کی جا رہی ہے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بطور قوم ہمیں مسئلہ کشمیر کیلئے پر عزم ہونا ہوگا، مودی کی انسانیت سوز پالیسیوں اوربین الاقوامی سطح پر جو بھارت مخالف رائے دیکھی جا رہی ہے نظر آ رہا ہیکہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکرے ہوگا،دنیا کو آگے آکر بھارت کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مزید ظلم و بربریت کے پہاڑ نہ گرائے جائیں،چیئرمین کشمیر کمیٹیکی حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 26 اکتوبر 2021 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آج 27اکتوبر کے دن دنیا بھر میں پاکستانی و کشمیری یوم سیاہ منا کر بھارت کے خلاف بڑا ریفرنڈم کرتے ہیں حکومت پاکستان کی پالیسیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کی حقیقت دنیا کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو چکی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر قوم کی آواز پوری دنیا تک پہنچانے کی اہم ذمہ داری پوری کی جا رہی ہے قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بطور قوم ہمیں مسئلہ کشمیر کیلئے پر عزم ہونا ہوگا، مودی کی انسانیت سوز پالیسیوں اوربین الاقوامی سطح پر جو بھارت مخالف رائے دیکھی جا رہی ہے اس سے نظر آ رہا ہیکہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکرے ہوگا،دنیا کو آگے آکر بھارت کو خبردار کرنے کی ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مزید ظلم و بربریت کے پہاڑ نہ گرائے جائیں ان خیالات کا اظہارچیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ یوم سیاہ پاکستان و کشمیر سمیت پوری دنیا میں منایا جائے گا جو کہ ہر سال بھارت کے لئے ایک ریفرنڈم ہوتا ہے حکومت کشمیر میں بھارتی مذموم عزائم دنیا میں بینقاب کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم کی ہدایات پرکشمیر کمیٹی بین الاقوامی سطح پر اور بالخصوص انٹرنیشنل ڈائسپورا تک کشمیر کی آواز پہنچا رہی ہیشہریار آفریدی نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سازش اور منافقت سے کام لیکر غالب مسلم اکثریت کی ریاست جموں و کشمیر پر غاصبانہ تسلط اور قبضہ جمالیا تھاکشمیر کی غالب اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اور انہیں انکے دین و تہذیب اور جداگانہ ملی تشحص سے بیگانہ کر کے بھارتی تہذیب و قومیت کا حصہ بنانے اور انکے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے سامراجی ہتھکنڈوں کا ایک لامتناہی سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اور پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد مودی سرکار کا ایک بڑے اور انسانیت سوز فیصلے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بھارت خود کشمیر کے معاملے کو اقوام متحدہ لے گیابھارت 1947سے کشمیر میں بربریت کر رہا ہے جبکہ پانچ اگست کے بعد بھارت کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کر کہ خوفناک دہشتگردی کر رہا ہے چالیس لاکھ بھارتی شہریوں کو کشمیر میں بسا رہا ہے اورجعلی پولیس مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے شہریار آفریدی نے مزید کہا ہے کہ 27 اکتوبر تجدید عہد کا دن ہیآج کے دن ہم عہدکرتے ہیں کہ جس طرح اہل کشمیر سات دہائیوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑتے چلے آرہے ہیں ایسے ہی ہم بھی کشمیرکی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیاس پریس کانفرنس میں محمد فاروق رامانی کنوینئر کل جماعتی کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جس طرح پاکستان نے کشمیریوں کے موقف کو بیان کیا لائق تحسین ہے ستائس اکتوبر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا انتہائی اہمیت کا دن رکھتا ہے جسے پاکستانی و کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں 27 اکتوبر کشمیری تاریخ کا اہم دن ہے، 27 اکتوبر سیاہ ترین دن ہے،ہندوستان کی پارلیمنٹ کہتی ہے کشمیر میں جانے کا مقصد قانون کی بحالی ہے،جواہر لال نہرو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں پاکستان کے ساتھ خلاف گیا،اقوام متحدہ نے 1940 سے لیکر متعدد قراردادیں را? شماری کے حق میں پیش کی کشمیر کی قسمت سے کھیلا گیا ہے، کوئی دن رات ایسی نہیں جب کشمیریوں کے گھروں میں خون نہ بہے 5 اگست 2019 کے بعد کشمیریوں کی صورتحال سامنے ہیں،کشمیر میں خوفناک صورتحال ہے،پاک بھارت میچ کے بعد بھی ہندوستانی نے کیا سلوک کیا کشمیریوں کے ساتھ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے جعلی دستاویز بنا کر کشمیر پر قبضہ کیا اس دن کو اسی لیے یوم سیاہ مناتے ہیں پانچ اگست کو دوسرا ناجائز قبضہ کیا گیا کشمیر کے مزید ٹکڑے کرکے یونین ٹیٹری کا حصہ بنایا گیا کشمیر میں انسانی شہری حقوق سلب کر دیے گے جعلی کاغذات بنانے کے بعد کشمیر کے اندر ان می نفاق کی پالیسی عیاں ہوگئی 1940 سے اب تک اقوام متحدہ کے رائے شماری کے حوالے سے متعدد قرار تین پاس کر چکا ہے 1947 کے بعد ایک اور ناانصافی کی گئی بھارت نے انسانیت اور تمام اخلاقی جواز کھو دیا ہے کشمیری صرف ایک موقف پر قائم ہیں کہ بھارتی فوج کشمیر کو چھوڑ کر نکل جائے ، کشمیر میں ایک لاوا ابل رہا ہے ایک جھلک بھارت اور پاکستان کے میچ کے دوران دنیا نے دیکھا کہ کشمیری کیسے بھارت سے نفرت اور پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور جذبے کا اظہار کیا یہ منافقانہ الحاق کے لئے کشمیری یہ چاہتے ہیں کہ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائیآج مقبوضہ کشمیر کے تمام اضلاع میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور ایک ہی نعرہ ہے کہ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے اور ناجائز الحاق کو ختم کر دینا چاہئیے انہوں نے مزید کہا ہے کہ میڈیا کو ابلاغی محاظ پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے ، سید ایاز نقشبندی کنوینئر میر وائز عمر فاروق اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے اس پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کا نا حق قتل کیا جا رہا ہے ، کیمیکل ہتھیاروں سے ہم پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں چھیانوے ہزار سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا ہیمیڈیا کے سامنے یہ واضع کر دینا چاہتا ہوں کے بھارتی مظالم کے باوجود ہم لوگ آزادی کے لئے کھڑے ہیں اور اپنا حق مانگتے ہیں اور ہم ہر سال بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف ریفرنڈم کرتے ہیں جس پر عالمی امن کے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے اس موقع پر شیخ عبدالمتین چئیرمین مسرت عالم بٹ کے کنوینئر نے کہا کہ ہم ایک عظیم کشمیری کو آج کے دن مسرت عالم کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہوں گا انہوں نے بھارت کی نیندیں حرام کی ہوئی تھی کشمیری کی تحریک آزادی میں قربانیاں دے رہے ہیں لائق تحسین ہے بھارت کے جبر اور ظلم کے خلاف کشمیری اپنے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں ہم اپنے حریٴْت رہنماؤں کی جلائی ہوئی شمعوں کا روشن رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا کشمیریوں کا آزادی کا جذبہ جاری و ساری رہے گا اس موقع پر حریت رہنمائ سید ڈاکٹر مجاہد گیلانی دختران ملت آسیہ اندرابی کا بھانجینے کہا ہے کہ ستائس اکتوبر سے کا دن دنیا بھر میں بھارت کے خلاف ایک بڑا ریفرینڈم ہے جس نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھی ہوئی ہیں دنیا کے عالمی امن کے دعوے داروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایک جعلی ڈاکومنٹ کے زریعے غیر قانونی قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی آواز بنیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ نو لاکھ افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے ہم کشمیری بھارتی مظالم سے فوری نجات چاہتے ہیں،بھارتی افواج نے بستیاں اجاڑ دی ہے،مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنے حق خود ارادیت کی جنگ جاری رکھے گی27اکتوبر یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں