بہترین حکمت عملی ،نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ ریکارڈ

منگل 26 اکتوبر 2021 23:38

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی بہترین حکمت عملی سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی انتھک محنت اور بہترین حکمت عملی، روڈ سیفٹی آگاہی مہم، یکساں، موثر قانون کے نفاذ اور سپیشل پیٹرولنگ کے بدولت گزشتہ سال کے نسبت میں رواں سال کے پہلے دس ماہ موٹرویز اور قومی شاہراؤں پر حادثات کی شر ح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سپیشل پیٹرولنگ اور موثر اور یکساں قانون کے نفاذ کے ذریعے موٹرویز اور قومی شاہرات پرتقریباًً17ملین ٹریفک وائلیشن کے خلاف کارروائی کی گئی۔رواں سال موٹروے پولیس کی بہترین کاوشوں سے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ہونے والے مہلک اور غیر مہلک حادثات میں 27فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

موٹرویز اور ہائی ویز پر مختلف پوائنٹس پر 1.8ملین سے زیادہ گاڑی چلانے والے افراد (روڈ یوزرز) کو روڈ سیفٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

موٹریزاور ہائی ویز پر 20سے زائد حادثات کا موجب بننے والے بلیک سپاٹس کی نشاندہی کر کے درست کراویا گیا۔ عوام میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے موٹروے پولیس کے افسران بسوں اورٹرکوں کے اڈہ مینجروں اور ڈرائیوروں، فیکٹریوں، تعلیمی اداروں، مدرسوں، مساجد اور مختلف سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں جا کر روڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی لیکچرز، روڈ سیفٹی سیمینارز، روڈ سیفٹی ورکشاپس اور روڈ سیفٹی واکس کے ذریعے مکمل آگاہی دے رہیں ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کا بنیادی مقصد موٹرویز اورقومی شاہراؤں پر سفر کرنیوالے مسافروں کو کسی بھی مشکل گھڑی میں بروقت اور فوری مدد فراہم کرنا ہے۔موٹرویز اور ہائی ویز پر دوران سفر کسی بھی مشکل کی صورت میں روڈ یوزرز ٹال فری ہیلپ لائن (130) اور ایمرجنسی آپریشن سنٹرپر کال کر کے فوری مدداور راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹال فری ہیلپ لائن (130) اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر پر رواں سال روزانہ تقریباًً (7074) کالز موصول ہو رہی ہیں جبکہ گزشتہ سال روزانہ تقریباً (2987) روزانہ کی بنیاد پرکالز موصو ل ہوئی تھیں۔

پچھلے سال کے نسبت رواں سال روزانہ کی بنیاد پر 136فیصد زیادہ کالز موصول ہو رہی ہیں۔ (130) ہیلپ لائن اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر Interactive Voice Response (IVR) کے ذریعے مسافروں کو موسم،ٹریفک کے بہاؤ اور متبادل راستوں کے بارے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ان نئی خصوصیات کی وجہ سے ریسپانس کا دورانیہ جو پہلے سات سے دس منٹ تھا کم ہو کر صرف پانچ منٹ کا رہ گیا۔رواں سال ہیلپ لائن 130پر موصول ہونیوالی تقریباًً 1.9ملین کالرز کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے فوری طور پر مدد اور راہنمائی فراہم کیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments