کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیی: ڈاکٹر فیصل سلطان

منگل 26 اکتوبر 2021 23:46

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے، سینٹرز میں سروس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں، ویکسین سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحت کے اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں، عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں