گلوبل ہنگر انڈیکس کے اعداد وشمار مہنگائی پر کمنٹری کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ،شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کو جواب

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس کے اعداد وشمار مہنگائی پر کمنٹری کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوبل ہنگر انڈیکس کے اعداد وشمار مہنگائی پر کمنٹری کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، نااہلوں کے دور میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان 106 پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 میں عالمی وبا کے باوجود پاکستان 92 ویں نمبر پر ہے، ملکی معیشت تباہ کرنے والے آج ملک اور جمہوریت کا جھوٹا رونا رو رہے ہیں۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کی راہ دکھانے والے آج مبرا ہونے کی کوشش میں ہیں، عالمی مالیاتی ادارے سے قرض پر قرض لے کر کک بیکس کے ذریعے جیبیں بھری گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رونا دھونا، دھرنے اور ریلیاں کرپشن بچا ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں