ہائیکورٹ حملہ کیس ، 25 وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی میں جواب جمع نہ کروانے والے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ کیس میں 25 وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی میں جواب جمع نہ کروانے والے وکلا کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔پیر کو سماعت کے دوران ہائیکورٹ بار کے صدر راجہ زاہد سمیت کثیر تعداد میں وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ جو وکلا اپنے جواب میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ ترمیم شدہ جواب جمع کرواسکتے ہیں، معافی نامہ منظوری سے متعلق ہم نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن کو بھی مدنظر رکھنا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکلا سیکہاکہ سب کو کہیں اس کے مطابق جواب جمع کرا دیں،کسی نے کچھ جواب میں لکھا ہے کسی نے کچھ ، عدالت نے وکلا کو جواب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں