صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ فیصلہ کیخلاف جواب الجواب دلائل طلب

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے صدر نیشنل بنک عارف عثمانی کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ فیصلہ کے خلاف وفاق کی انٹراکورٹ اپیل میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پرایڈووکیٹ مخدوم علی خان سے جواب الجواب دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایڈووکیٹ مخدوم علی خان سے جواب الجواب دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آج بدھ تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ سنگل بنچ نے صدر نیشنل بنک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا،وفاق نے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں