شہریوں کی سہولت کیلئے 1166 ہیلپ لائن پر مستند ڈاکٹروں کی ٹیم کووڈ۔19 سے متعلق سوالات کے جواب دینے کیلئے موجود ہے،وزارت قومی صحت

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:53

اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) شہریوں کی سہولت کیلئے مستند ڈاکٹروں کی ٹیم کووڈ۔19 سے متعلق سوالات کے جواب دینے کیلئے موجود ہے۔ جمعرات کو وزارت قومی صحت کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ 1166 ہیلپ لائن پر ڈاکٹروں کی ایک مستند ٹیم کووڈ۔

(جاری ہے)

19 سے متعلق عوام کے سوالوں کے جواب دینے کیلئے موجود ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا کووڈ۔19 ویکسین کے حوالہ سے کوئی بھی سوال ہے آپ کال ایجنٹ سے کال میڈیکل ڈاکٹر کو منتقل کرا سکتے ہیں۔ ماہر ڈاکٹر کووڈ۔19 اور کوویڈ ویکسین سے متعلق آپ کے طبی سوال کا جواب دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں