& چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کی ای کچہری، ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں

ی* ٹیکس گذاروں نے کال کرکے براہ راست چیئرمین ایف بی آر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 26 نومبر 2021 18:55

ؔاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں۔ ٹیکس گذاروں نے کال کرکے براہ راست چیئرمین ایف بی آر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گزاروں کو ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی اور نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا انکاکہناتھا تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔کسی بھی شکایت کی صورت میں قریبی ریجنل ٹیکس آفس اور کسٹمز کلیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔ چیئرمین ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدائیت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments