ج* آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت ہے،وزیر اعظم

ذ*سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی I مریم نے کس حیثیت سے بات کی،یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں،ا ن کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا، وزیراعظم کی پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں گفتگو a وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی

جمعہ 26 نومبر 2021 19:30

ٰاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیا ہے۔ مریم نے کس حیثیت سے بات کی،یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں،ا ن کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سندھ حکومت نے چیزوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں کی۔

(جاری ہے)

کراچی میں مہنگائی کے اشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا یہ ہمیں فاشسٹ کہتے ہیں یہ خود اس سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ مریم نے کس حیثیت سے یہ بات کی۔ اجلاس کو وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت اطلاعات نے کاروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کا کہناتھ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے، ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments