۷ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کی آگاہی کیلئے ہر صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سیمینار منعقد کئے جائیں ،اسد عمر

وقت کی پابندی کے ساتھ خدمات کے معیار کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی 7 ویں مردم و خانہ شماری سے متعلق اجلاس کی صدارت ۴ عام انتخابات 2023ئ کی حلقہ بندیوں کے پیش نظر مردم و خانہ شماری کی ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورتی ملاقاتیں اور تمام اہم تیاریاں مارچ 2022ئ کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی، اجلاس کو بریفنگ

جمعہ 26 نومبر 2021 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کی آگاہی کے لئے ہر صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سیمینار منعقد کئے جائیں ،وقت کی پابندی کے ساتھ خدمات کے معیار کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت 7 ویں مردم و خانہ شماری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مردم شماری 2022ئ کے حوالے سے تیسری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔شرکائ کو مردم شماری کے ورک پلان اور پیش رفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ عام انتخابات 2023ئ کی حلقہ بندیوں کے پیش نظر مردم و خانہ شماری کی ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی چیلنجنگ ٹائم لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف قومی اداروں کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورتی ملاقاتیں اور تمام اہم تیاریاں مارچ 2022ئ کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ مردم شماری کی آگاہی کے لئے ہر صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سیمینار منعقد کئے جائیں ۔ وقت کی پابندی کے ساتھ خدمات کے معیار کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے،

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments