عوامی فلاح و بہبود بالخصوص غربائ کے لیے کام کیا جائے، وزیر اعظم کی ارکان قومی و صوبائی پارلیمینٹ اور پارٹی عہدیداران کو ہدایت

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

| اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وزیر اعظم عمران خان نے عوامی فلاح و بہبود بالخصوص غربائ کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم سے ارکان قومی و صوبائی پارلیمینٹ اور پارٹی عہدیداران نے اسلام آباد میں ملاقاتیں کی ہیں ۔ملاقاتوں میں سیاسی امور اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقاتیں کرنیوالے میں ارکان قومی اسمبلی محترمہ ظل ہما، محترمہ عظمیٰ ریاض، محترمہ غلام بی بی بھڑوانہ، ڈاکٹر نوشین حامد، پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو، پنجاب کے وزیر لیبر عنصر مجید خان،پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی احسن سلیم بریال، جلیل احمد شرقپوری، حامد یار ہراج، چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ، فاروق امان اللہ دریشک، سندھ کے ارکان صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان، جمال احمد صدیقی، ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی دیدار خان، محمد عبدالسلام اور بلاول آفریدی اور پارٹی ارکان عظیم لکھاوی، ڈاکٹر نادیہ، جمشید اقبال چیمہ، محمد سلیم بریار اور قیصر بریار شامل تھے ۔ سنیٹر سیف اللہ نیازی، ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں