ح*دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے ، فواد چوہدری

i جس کا بیانیہ جتنا مضبوط ہوگا، اتنی اس کی اہمیت ہوگی 1 تحریک انصاف کے دور میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، ہم ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں جس سے شفافیت نظر آئے،وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

' اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں ہتھیاروں کی بجائے بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے، جس کا بیانیہ جتنا مضبوط ہوگا، اتنی اس کی اہمیت ہوگی۔ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں پیسہ اور وسائل تھے وہاں قبضہ کر لیا جاتا تھا،ہندوستان میں بھی اسی طرح ہوا، برطانیہ کی ایسٹ انڈیا کمپنی نے آ کر ہندوستان پر قبضہ کرلیا، پھر اس کمپنی کو واپس لوٹنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگوں کی جانیں گئیں، اس جنگ کے بعد عالمی قانون بنا، دنیا کی اخلاقیات تبدیل ہو گئی، اسلحہ کے زور پر لڑی جانے والی روایتی جنگ کی بات کریں تو امریکہ نے افغانستان پر حملہ کر کے چند گھنٹوں کے اندر وہاں حکومت ختم کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا پورا کنٹرول امریکہ کے ہاتھوں میں چلا گیا لیکن وہ طاقت کے زور پر اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکا کیونکہ دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کی تعریف بدل گئی تھی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہتھیاروں کے ذریعے جنگ جیتنے کے بجائے بیانیہ حاوی ہو گیا اور بیانیہ کی جنگ میں امریکہ کو شکست ہوئی اور بالآخر امریکہ کو افغانستان سے نکلنا پڑا، اب دنیا کو ایک مستحکم معاشرہ اور مستحکم نظام تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی لڑائیاں اب بیانیہ سے لڑی جاتی ہیں، بیانیہ میں وہی فریق کامیاب ہوتا ہے جو اپنے دماغ کا بہترین استعمال کرتا ہے، بیانیہ کے ذریعے ہی ہم اپنا موقف بہتر طریقے سے پیش کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، ہم ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں جس سے شفافیت نظر آئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں