مجسٹریٹ صدر زون اسلام آباد کی گراں فروشی کے خلاف کارروائی، دکانداروں کو 18 ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:17

مجسٹریٹ صدر زون اسلام آباد کی گراں فروشی کے خلاف کارروائی،  دکانداروں کو 18 ہزار روپے جرمانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون نےگراں فروشی کے خلاف کارروائی کے دوران مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو 18 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مجسٹریٹ میر یامین نے یہ کارروائی ترنول چوک سے بینظیر چوک تک واقع مارکیٹوں میں کی۔

اس دوران مہنگے داموں اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کو 18ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ممنوعہ 2 کلو شاپنگ بیگ بھی ضبط کرلیے گئے۔مجسٹریٹ صدر زون کا کہنا ہے کہ دکاندار ہر دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد نرخوں پر اشیائے خوردنوش فروخت شروع کر دیتے ہیں ،گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل ، چیکنگ اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں