قطری خط اور کیلبری فونٹ آگیا لیکن رسیدیں نہیں آئیں، فرخ حبیب

ہفتہ 27 نومبر 2021 17:23

اسلام آباد۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے پہلے کہا کہ میری لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں پھرکہا الحمدللّٰہ یہ 4 فلیٹس کی مالک مریم صفدرہے، جب سوال اٹھا فلیٹس کیسے خریدے رسیدیں دکھائو،جواب میں قطری خط آگیا رسیدیں نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پھرکیلبری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ آگئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کبھی ارشد ملک کی ویڈیو آگئی،کبھی رانا شمیم کا حلف نامہ اور کبھی آڈیو لیک لیکن رسیدیں نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں