پاکستان پیپلز پارٹی کا روپے کی مسلسل گرتی قدر پراظہار تشویش

حکومت نے نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ،معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، شیری رحمن

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے روپے کی مسلسل گرتی قدر پر تشویش کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی ہی نااہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے،گزشتہ 20 دنوں میں روپے کی قدر میں 6.

(جاری ہے)

2 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی تعجب نہیں کہ اس ہفتے پاکستان کے قرضوں اور واجبات کا حجم 5.5 کھرب تک پہنچ گیا ہے،معیشت وینٹی لیٹر پر ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بے اعتمادی اور روپے کی غیر مستحکم صورتحال معیشت کے لئے تباہ کن ہے، معیشت کی ایسی غیر یقینی کی صورتحال تاریخ میں نہیں دیکھی،معیشت اب آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے،معیست کا دیوالیہ ہو چکا ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں