پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپائن کا دورہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپائن کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ منیلا آمد پر پاکستانی سفارتی حکام اور میزبان بحریہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،فلپائن بحریہ کے فلیگ آفیسر ان کمانڈ اور دیگر عسکری حکام نے جہاز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میزبان حکام سے ملاقاتوں کے دوران مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں