کے پی کے سرکاری دفاتر میں انتہا کی کرپشن ہورہی ہے، لیاقت خٹک کا الزام

کوئی نیا پاکستان نہیں ہے، وہی پرانا پاکستان ہے جہاں ضلعی سرکاری دفاتر اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے، انٹرویو

اتوار 28 نومبر 2021 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں انتہا کی کرپشن ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں لیاقت خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی مگر صوبے میں کرپشن ختم ہونے کے بجائے بڑھ چکی ہے۔لیاقت خٹک نے کہا کہ کوئی نیا پاکستان نہیں ہے، وہی پرانا پاکستان ہے جہاں ضلعی سرکاری دفاتر اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن عروج کو پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن سے آگاہ کرنے کے لئے وقت مانگا تھا مگر وقت نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں