سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا

جوڈیشل کمیشن کا رٴْول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سنیارٹی بنیاد پر کی جائے،استدعا

اتوار 28 نومبر 2021 00:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا طریقہ کار چیلنج کردیا، سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروادی گئی ہے۔درخواست میں سنیارٹی نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنیارٹی نظر انداز کر کے جونئیر ججز کی تعیناتی عدلیہ کے لئے نقصان دہ ہے، سپریم کورٹ میں گزشتہ سات ججز میں پانچ جونیئر جج صاحبان کو تعینات کیا گیا، جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعیناتی میں مشاورت کرے، مشاورت کے لیے ججز، پارلیمانی ارکان، بار کونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائٹی اور دیگر کو بلایا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا رٴْول تھری غیر قانونی قرار دیا جائے، مشاورت کی تکمیل تک ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سنیارٹی بنیاد پر کی جائے، ججز تعیناتی کا طریقہ کار سپریم کورٹ بار اور الجہاد ٹرسٹ کیسز میں واضح ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں