ح*وزیراعظم عمران خان آج جہلم میں ‘القادر یونیورسٹی’ کا افتتاح کریں گے

پ*القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم کا ایک اور تحفہ ہے، فواد چوہدری

اتوار 28 نومبر 2021 18:25

hاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) وزیراعظم عمران خان آج (پیر کو )ضلع جہلم میں ‘القادر یونیورسٹی’ کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے یہ ایسی عالمی درسگاہ بنے جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے اسکالرز پیدا ہوں۔

(جاری ہے)

یادرہے القادر یونیورسٹی جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں قائم کی گئی ہے، القادر ٹرسٹ کے تحت بنائی جانے والی ملک کی پہلی اسلامی یونیورسٹی ہے۔القادر یونیورسٹی میں تصوف اور روحانیت پر مبنی تعلیم دی جائے گی۔اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی علوم بھی پڑھائے جائیں گے، القادر یونیورسٹی کا ایک بلاک مکمل ہوگیا ہے جبکہ مزید 2بلاکس کی تعمیر جاری ہے۔اس جامعیہ میں ملک بھر سے 60سے زائد طلبا وطالبات نے داخلہ لے لیا ہے۔خیال رہے کہ ملک تعلیم کے فروغ کے لیے القادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد اکتوبر 2019 کو عمران خان نے رکھا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں