آئی جی اسلام آباد کے گھر سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات ، خوف وہراس پھیل گیا

منگل 30 نومبر 2021 00:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) وفاقی دارلحکومت میں آئی جی اسلام آباد کے گھر سامنے والے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکو آئی جی ھاوس کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے داخل ہوئے،واردات پوش سیکٹر ایف سیون تھری کی گلی نمبر 63میں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق چار ڈاکو گھر سے 35 لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ کر فرارہوئے ، ڈاکو بلیک کلر کی گاڑی پر سوار ہو کر آئے،ڈاکوں نے اہلخانہ کو باندھ کر لوٹ مار کی۔ پولیس کے مطابق واردات دن بارہ بجے ہوئی،ابھی تک کسی نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست نہیں دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں