ذولفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا، نیئر بخاری

منگل 30 نومبر 2021 00:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ملک میں غریب کی آواز اور شعور کے آغاز کا دن بھی ہے بانی چیئرمین پیپلز پارٹی ذولفقار علی بھٹو نے لوگوں کو زبان دی محروم و محکوم طبقات کو سر اٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ غریب محکوم اور پسے کوئے طبقات کو ریاستی اور سیاسی معاملات میں براہ راست شرکت کا حق دیا گیا فرد واحد کی بجائے شراکت اقتدار کی بنیاد پی پی پی نے رکھی قومی اور عوامی خدمات پر بانی چیرمین زولفقار علی بھٹو شہید کو قائد عوام کا خطاب ملانیر بخاری نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو نے عالمی اور قومی سطح پر مدبر کا لوہا منوایا ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی موثر اور توانا آواز ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں