ملک بھر میں ایم ڈی آر ٹی بی کے تدارک کے لئے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا،مقررین

ٹی بی کے مہلک اور خطرناک قسم ایم ڈی آر ٹی بی پر قابو پانا اور اس کے پھیلا کو روکنا وقت کا تقاضا ہے،تقریب سے خطاب

منگل 30 نومبر 2021 00:26

اسلام آباد/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) ٹی بی کے مہلک اور خطرناک قسم ایم ڈی آر ٹی بی پر قابو پانا اور اس کے پھیلا کو روکنا وقت کا تقاضا ہے، ملک بھر میں ایم ڈی آر ٹی بی کے تدارک کے لئے جاری اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا، بلوچستان کے ایم ڈی آر ٹی بی ٹیم کی کارکردگی باعث اطمینان ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک بھر سے ایم ڈی آر ٹی بی کے نمائندوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام میں آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے تمام صوبوں کے ایم ڈی آر ٹی بی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بلوچستان سے میٹنگ میں پروگرام منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی، ایم ڈی آر ٹی بی کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ظفر خوستی نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے چیف بشیر کھیتران نے کی۔ میٹنگ میں ایم ڈی ا ٓر ٹی بی کے کیسز بارے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ ٹی بی کے خطرناک قسم ایم ڈی آر ٹی بی کے تدارک کے لئے اور اس کے پھیلا کو روکنے کے لئے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے بلکہ پہلے سے جاری اقدامات کو مزید تقویت دی جائے گی۔ اس موقع پر بلوچستان کے ایم ڈی آر ٹی بی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں