پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس پشاور جلسہ عام میں بھرپور شرکت کیلئے جیالے پرجوش

منگل 30 نومبر 2021 00:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پشاور جلسہ عام میں بھرپور شرکت کیلئے جیالے پرجوش ہیں پارٹی عہدیداران اور کارکنان یونین کونسل سطح پر متحرک ہیں اسلام آباد میں بانی چیرمین پیپلز پارٹی زوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو چیرمین بلاول بھٹو زرداری نیر بخاری سبط الحیدر بخاری کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے نعروں پر مشتمل درجنوں بینرز پیپلز پارٹی کیے ٹکٹ ہولڈر نعیم اسلم کیانی اور راجہ نورالہی ترجمان سیکرٹری جنرل کی طرف سے آویزاں کئے گئے ہیں انچارج پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں پیپلز پارٹی اور زیلی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنوں کا بڑا جلوس کل بروز منگل مورخہ 30نومبر اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوگا سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ مکان نمبر ایک گلی 85 جی سکس فور اسلام آباد سے صبح ساڑھے دس بجے روانہ ہوگا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments