تحریک پاکستان کے کارکن صحافی شاعر الطاف پرواز کی 29 ویں برسی کل منائی جائیگی

منگل 30 نومبر 2021 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) برصغیر کے معروف شاعر, صحافی, براڈکاسٹر اور تحریک پاکستان کے سرگرم رکن الطاف پرواز کی 29 ویں برسی کے موقع پر ایچ-8 اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں کل بدھ یکم دسمبر صبح 11.

(جاری ہے)

30 بجے ادبی تنظیموں اور احباب کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی- الطاف پرواز تحریک پاکستان میں زمیندار آغاز اور احسان روزناموں دیگر قومی اخبارات کی ادارت سے منسلک اور ریڈیو ٹی وی سے بھی وابستہ رہے -نوٹنگھم سے شائع ہونیوالے ماہنامہ آفاق, ہدایت لاہور اور نئے چراغ اسلام آباد کے ایڈیٹر تھی-مرحوم اردو, پشتو, پنجابی اور فارسی کے مقبول شاعر تھے انکے ناول اور تحقیقی کتب کے علاوہ پنجابی تراجم دیوان رحمان بابا مست توکلی خلیل جبران اکادمی ادبیات پاکستان نے شائع کئے ابتک انکی 85 سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں انکے کالم عالم پرواز کے نام سے تسلسل سے شائع ہوتے رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پہلی باقاعدہ ادبی تنظیم "بزمِ یارانِ ادب" کی بنیاد رکھی-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں