قوم مستقبل میں خوشحالی چاھتی ہے تو معیاری تعلیمی ادارے بنانا ہونگے، پیر نور الحق قادری

تعلیم کسی بھی ملک کی بنیادی پہچان ہے،تقریب میں خطاب

منگل 30 نومبر 2021 21:10

قوم مستقبل میں خوشحالی چاھتی ہے تو معیاری تعلیمی ادارے بنانا ہونگے، پیر نور الحق قادری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ قوم مستقبل میں خوشحالی چاہتی ہے تو معیاری تعلیمی ادارے بنانا ہونگے۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بیالیس ویں یوم تاسیس سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی کے قیام میں کردار ادا کیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تعلیم کسی بھی ملک کی بنیادی پہچان ہے، دین پڑھے لکھے کا دین اور ہنر کا دین ہے، قوم مستقبل میں خوشحالی چاھتی ہے تو تعلیمی ادارے بنانا ہونگے، ہم تاج محل بنانے میں رہے جبکہ دنیا میں یونیورسٹیاں بن رہی تھیں۔

۔ انکا کہنا تھا کہ اس کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں علم اور تحقیق کی ضرورت ہے، پاکستان میں بطور قوم جس حالت میں ابتدا کی اٴْس وقت کاغذ اور پینسل نہیں ہوتی تھی، اج پاکستان اسلامی دنیا کا واحد نیوکلیئر پاور ہے دنیا کو جنگی جہاز اور ٹینک دے بنا کے دے رہا ہے۔پاکستان میں تیس سے چالیس سال میں کشمکش میں رہے کوئی خام خیالی نہ رہے پاکستان باقی رہنا والا ملک ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں