چودھری حسین الٰہی سے جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنراور بلجیم سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری کی ملاقات، چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

منگل 30 نومبر 2021 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی سے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر توٹھ ذیلی میڈیکز اور بلجیم سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری سیلین وینری نے ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

معزز مہمانوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں بین الاقوامی حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں