ٰفوٹو جرنلسٹس جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں، منصور وحید ملک

ٌڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آپ اپنی تصویر اور ویڈیوز دنیا بھر کے اخبارات کو بیچ سکتے ہیں، خطاب

منگل 30 نومبر 2021 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) فوٹو جرنلسٹس جدید ٹیکنالوجی سیکھ کر اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آپ اپنی تصویر اور ویڈیوز دنیا بھر کے اخبارات کو بیچ سکتے ہیں، ایک تصویر پوری کہانی بتا دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار براڈ کاسٹ جرنلسٹ اور ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ منصور وحید ملک نے این پی سی میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریجا) کے زیر اہتمام اپنے ممبران کی پیشہ وارانہ مہارت بڑھانے، بہتر اور باعزت روزگار کمانے کے مواقع حاصل کرنے کیلئے منعقد تربیتی ورکشاپ میں ٹریننگ دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر صدر این پی سی شکیم انجم نے کیا کہ انکی بیت خواہش تھی کہ وہ بھی اس ورکشاپ کا حصہ بنتے تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ اس میں شرکت نہیں کر سکے، صدر رپجا سہیل ملک اور انکی ٹیم اپنے ممبران کیلئے بہترین کام کر رے ہیں، سہیل ملک کی خوبی ہے کہ وہ اپنے سینئر کو عزت دیتے ہیں اور انکے کی بدولت سینئرز پریس کلب کی رونق بنتے ہیں،سیکرٹری این پی سی انور رضا نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک انتہائی معلوماتی سیشن تھا جس کا کریڈٹ سہیل ملک اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جو ہمہ وقت اپنے ممبران کی بہتری کیلئے کوشاں رہتے ہیں، صدر رپجا سہیل ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر، سیکرٹری این پی سی اور سینئر کا شکرگزار ہوں جن کی حوصلہ افزائی کی بدولت ایسا شاندار ایونٹ منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، کوشش ہے کہ آئندہ بھی اپنے ممبران کے با وقار روزگار کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں، سیکرٹری جنرل رپجا جاوید قریشی نے کہا کہ آج کے سیشن سے سب کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جس سے وہ مستقبل میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں،سینئر فوٹو جرنلسٹ بی کے بنگش نے کہا کہ ایک سیشن کافی نہیں ہے اسکے لئے ہمیں مزید تربیتی سیشنز کرنے ہونگے، جبکہ تنویر شہزاد نے کہا کہ یہ بہت اہم اور معلوماتی سیشن تھا اس طرح کے سیشنز مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیئں۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں تربیتی سیشن میں حصہ لینے والے شرکائ میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے، تقریب کیے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رمضان مغل نے سرانجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں