ڈاکٹر عابد قیوم سلہری زرعی اصلاحات کمیٹی کے قومی کنوینئر مقرر

منگل 30 نومبر 2021 23:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) غذائی تحفظ و زرعی پیداوار کے حوالے سے اصلاحات پر تحقیقی کام کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کو قومی کنوینئر برائے زرعی اصلاحات کمیٹی مقرر کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخر امام کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔

کمیٹی میں فنانس ڈویژن، منصوبہ بندی ، ترقی و اقدامات، صنعت وپیداوار کی وزارتوں کے سیکرٹری یا نمائندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین یا نمائندہ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ،چاروں صوبوں کے وزرائے خوراک اور صوبائی چیف سیکرٹریز شامل ہونگے ۔ کمیٹی میں گریڈ 21 سے کم کے کسی افسر کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیںاس منصب پر جمشید چیمہ فرائض انجام دے چکے ہیں۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی کنوینئر کے فرائض میں زرعی اصلاحات ، وزارت تحفظ خوراک کے سائے تلے بہتر رابطہ کاری کے ذریعے موثر اقدامت اورڈیجیٹل ڈیش بورڈ کو استعمال میں لاتے ہوئے زرعی اجناس کے ذخائر کا تجزیہ کرکے غذائی صورتحال کیلئے بہتر اقدامت تجویز کرنا شامل ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے تحفظ خوراک میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں