سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ کے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن

منگل 30 نومبر 2021 23:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے شعبہ انفورسمنٹ نے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کئے۔ یہ آپریشن سیکٹر I-11، سیکٹر G-10/4، بری امام اور لہتراڑ روڈ پر کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے گھروں کے باہر قائم تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں سیکٹر G-10/4 میں 45 گھروں کے باہر سرکاری اراضی پر بنائے گئے 20 فینسز، 8 داخلی دروازے، 1 کمرہ، 8 چار دیواریاں، 6 شیڈز اور 1 سیڑھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیں۔

اسی طرح لہتراڑ روڈ کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے بھی بھر پور کارروائی کی گئیں جسکے دوران روڈ کے اطراف سے تجاوزات ہٹاتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ علاوہ ازیں سیکٹر I-11/4 ٹمبر مارکیٹ سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قائم کئے گئے درجنوں غیر قانونی ٹائلوں کے اسٹالز مسمار کردئیے گئے ۔بعدازاں تھرڈ روڈ بری امام نزد گیٹ نمبر 5 سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں