آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

منگل 30 نومبر 2021 23:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 31 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس کے بعد 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہو گیا۔ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 202 روپے 57 پیسے مقرر کی گئی،گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2390 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء کیلئے ہے۔ نومبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2559 روپے 35 پیسے کا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 169روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 650روپے کمی کر دی گئی،اب ایل پی جی217روپے فی کلو سے کم کرکے 203روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2559سے کم کر کے 2390اور کمرشل سلنڈر 9847روپے سے کم ہو کر9197 روپے ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 12234روپے فی میٹرک ٹن کمی، 145711روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 133476روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔ایل پی جی کی پیداوار فوری بڑھائی جائے،جام شورو جوائنٹ وینچر فوری(JJVL) فوری چلایا جائے۔پاکستان کے سب سے بڑے لوکل پیداواری ادارے ایس ایس جی سی کے آفسران کی غفلت کی وجہ سے بند ہے جس کی وجہ سے حکومتی خزانے کو 34ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ایل پی جی واحد سستا فیول تھا، جوکہ اب صارفین کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔ لوگ دوبارہ لکڑیاں استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے گرین پاکستان پروجیکٹ کو لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں