قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

سندھ کے 23 اضلاع میں یو ایس کی جانب سے کام جاری ہے بلوچستان میں 18سو کلومیٹر ہائی وے پر یو ایس ایف نیکام مکمل کرلیا ہے اور 6 ہزار کلومیٹر میٹر پر فائبرز بچھائی گئی ہے،سی ای او یو ایس ایف

بدھ 1 دسمبر 2021 00:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوینر مولاناسید آغامحمود شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں یو ایس ایف کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یو ایس ایف کے سی ای او نے کمیٹی کو جاری منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 23 اضلاع میں یو ایس کی جانب سے کام جاری ہے۔بلوچستان میں 18سو کلومیٹر ہائی وے پر یو ایس ایف نیکام مکمل کرلیا ہے اور 6 ہزار کلومیٹر میٹر پر فائبرز بچھائی گئی ہے۔سابق فاٹا میں آٹھ تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کے لیے فائبرز بچھائی جا رہی ہے جن میں چار تحصیلوں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے اور چار پرکام جاری ہے۔

(جاری ہے)

گوادر میں 314 کلومیٹر پر فائبرز بچھائی جارہی ہے۔انہوں نے سابق فاٹا اور بلوچستان میں چند علاقوں میں موبائل فون ٹاورز لگوانے اور دیگر درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور ملک بھر اور بالخصوص تھرپارکر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔کمیٹی نے صوبوں میں انتظامی اور علاقائی سطح یو ایس ایف کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے صوبائی چیف سیکرٹریز کو اپنے اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ کمیٹی نے یو ایس ایف گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اعلی حکام کو بھی طلب کرلیا ہے۔جعلی سمز کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے پی ٹی اے کے حکام نے کمیٹی کو بریف کیا۔کمیٹی نے کرائم کی روک تھام کے لیے سمز کے استعمال کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں