او آئی سی کی وزارت کونسل کا افغانستان پر مجوزہ غیرمعمولی اجلاس17نومبر کو طلب ، پاکستان کی میزبانی کی پیشکش

بدھ 1 دسمبر 2021 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کی وزارت کونسل کا افغانستان پر مجوزہ غیرمعمولی اجلاس17نومبر کو طلب کرلیا گیا پاکستان نے اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزارتی کونسل کا 17 دسمبر کو افغانستان پر مجوزہ غیرمعمولی اجلاس منعقد ہو گا ، اجلاس کے حوالے سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان میں متعین او آئی سی سفرائ کو افغانستان پر بریفنگ دی سعودی عرب نے بحیثیت چیئر اسلامی تعاون تنظیم، افغانستان پر اجلاس تجویز کیا پاکستان نے سعودی عرب کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے 17 دسمبر کو اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی،سیکرٹری خارجہ نے او آئی سی سفرا کو افغانستان میں تشویشناک انسانی بحران پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں