فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کا پلاٹ ٹرانسفرکا جدید نظام فعال کردیاگیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 17:45

اسلام آباد ۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 02 دسمبر2021ء) :فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے پلاٹ ٹرانسفرکا جدید نظام مکمل فعال کردیا ۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ اتھارٹی کے مطابق انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی ونگ نے پلا ٹ ٹرانسفر کا جدید ترین نظام تیار کیا ہے۔ یہ نظام اب مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔

ٹرانسفر سسٹم کی ترقی کو ڈیجیٹائزیشن کی طرف بنیادی قدم سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے الاٹیز اور رہائشیوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ بیان میں کہا گیاہے کہ ہائوسنگ اتھارٹی کے ایڈمیٹنگ سیکشن میں فائل ٹرانسفر کی درخواست موصول ہونے پر الاٹیز کو ایس ایم ایس (SMS)،فوٹو کی سہولت ، ٹرانسفر فائل کی ٹریکنگ کی سہولت اور ٹرانسفر فائل سکین کے بعد محفوظ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہو گی ۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے کہاہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کے مینٹینیس ونگ نے سب سیکٹر G-13/4 میں سروس روڈ کے اسفالٹ وئیرنگ کورس کی آخری تہہ بچھانے کے کام کی رفتار کو تیز کر دیا ہے جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں